مظفرآباد‘جامعہ کشمیر میں طلباء کی طرف سے ’’Say No To weapons ‘‘کے نام سے واک کاانعقاد

بدھ مئی 21:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) جامعہ کشمیر میں طلباء کی طرف سے Say No To weapons کے نام سے واک کاانعقاد کیا گیا جسمیں جامعہ کشمیر کے طلباء نے کشیر تعداد میںشرکت کی ۔

(جاری ہے)

جامعہ کشمیر میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیسر عامر فاروق و سٹوڈنٹس نمائندگان راجہ ارسلان ، حمزہ مغل،راجہ حارث ، دانش عباسی، صابر کفیل ودیگر نے شرکت کی ، طلباء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جامعہ مادرعلی کی حیثیت رکھتی ہے اس میں اسلحہ کلچرکو پرموٹ نہیں ہونے دیں گے ،جامعہ ریاست کا سپریم ادارہ ہے اس میں سٹوڈنٹس مثبت سرگرمیوں کے ذریعے سے بہترین پیغام دے سکتے ہیں اس کے علاوہ ریلی کے اختیام پر شہدائے نیلم کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :