ہائیڈرو پاورنیلم جہلم پراجیکٹ چھتر کلاس میں سی پی بی سی عرصہ 9 سال سے کام کرنے والے تاحال گریجولٹی نہ مل سکی

بدھ 16 مئی 2018 21:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ہائیڈرو پاورنیلم جہلم پراجیکٹ چھتر کلاس میں سی پی بی سی عرصہ 9 سال سے کام کرنے والے تاحال گریجولٹی نہ مل سکی، پراجیکٹ شروع ہونے پر ڈی سی مظفرآباد ، چائینہ کمپنی سی پی بی سی اور لیبر یونین کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا کہ چارج چھوڑنے پر ان تمام افراک کوگریجولٹی دی جائے گی مگرضلعی انتظامیہ چائینہ کمپنی سی پی بی سی کو حکم جاری کیا کہ نوکری سے فارغ تمام افراد کو مراعات دی جائیں مگر عرصہ 5 ماہ گزرگے کسی کو گریجولٹی کی مد میں رقم وصول نہ ہو سکی ، ملازمین کی تعداد 150سو سے زاہد ہے لبیر یونین کے ضلعی انتظامیہ ، چائینہ کمپنی سی بی بی سی کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں 20 مئی تک ہمارے جائز مطالبات پر نوٹس لے کر ادائیگی نہ کی گئی کوہالہ روڈ بند کر کے احتجاج کیا جائے گا، جسکی تمام تر ذمہ داری کمپنی انتظامیہ پر ہو گی ، کمپنی حکام ضلعی انتظامیہ کے کسی معاہدہ کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہمارے مسائل کون حل کروائے گا ، حکومت اوروزیراعظم ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہمارے مسائل حل کریں۔

متعلقہ عنوان :