بھارت، کشتی ڈوبنے سی35افراد لاپتہ

بدھ مئی 22:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی ڈوبنے سی35افراد لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی ڈوبنے کے ایک واقعے میں کم از کم تیس افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کشتی دریائے گوداوری میں منگل کی شب الٹی، جس کے بعد سے اس کے کئی مسافر لاپتہ ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی پر تقریبا پچاس افراد سوار تھے اور یہ ہوا کے تیز جھکڑوں کے سبب حادثے کا شکار ہوئی۔ اس وقت ریکسیو کی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں بھارتی بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :