انڈونیشیا،پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ،4حملہ آورموقع پرہلاک،ایک گرفتار

بدھ 16 مئی 2018 22:03

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے چارحملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیا گیاجب کہ ایک کو گرفتار کر لیا،حملہ آور منی وین کے ذریعے داخل ہوئے اور تلواروں سے حملہ شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں بدھ کے روز پانچ نامعلوم حملہ آوروں نے پیکان بارو شہر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ ایک اور کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آور سماٹرا جزیرے پر ریا کے مقام پر پولیس ہیڈ کواٹر میں منی وین کے ذریعے داخل ہوئے اور پھر انہوں نے تلواروں کی مدد سے حملے شروع کر دیے۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ اسلامک اسٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :