مرکزی سیرت کمیٹی نے مرکزی عیدگاہ میں نمازتراویح کیلئے انتظامات کو حمتی شکل دیدی‘خواتین کیلئے خصوصی انتظام

نعیمیہ قرا ت اکیڈمی راولپنڈی کے حافظ و قاری نمازتراویح پڑھا نے کیلئے مظفرٓباد پہنچ گئے ، بلدیہ ودیگر اداروں نے مرکزی ہال اور صحن میں صفائی ستھرائی مکمل کر لی مسجد شریف میں اضافی پنکھوں ،کارپٹ،فلڈ لائیٹس کی تنصیب‘ ، سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضا نے انتظامات کی خود نگرانی کی

بدھ 16 مئی 2018 20:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) مرکزی سیرت کمیٹی نے مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں نمازتراویح کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی،‘خواتین کیلئے خصوصی طورپر علیحدہ باپردہ انتظام کیاگیاہے، نعیمیہ قرا ت اکیڈمی راولپنڈی کے معروف اور انتہائی دل سوز آواز کے حامل حافظ و قاری نمازتراویح پڑھانے کے لئے مظفرآباد پہنچ گئے ، بلدیہ ودیگر اداروں نے زیرتعمیرمسجد شریف مرکزی عیدگاہ کے مرکزی ہال اور صحن میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرلیا، سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضا نے مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں صفائی ستھرائی، فلڈ لائیٹس کی تنصیب کے کام کی خود نگرانی کی۔

(جاری ہے)

عتیق احمدرضا نے اس موقع پر کہاکہ مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں آنے والے نمازیوں خواتین و حضرات کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میںحسب سابق خواتین کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور خواتین باپردہ طورپر علیحدہ نماز اداکرسکیں گی۔ مرکزی سیرت کمیٹی مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں نمازیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔