Live Updates

ما ہ رمضا ن کی آمد اور ما ہ جو ن میں عید الفطر کی آمد کی وجہ سے مالی سال 2017-18کے اختتام میں مختصر وقت کے پیش نظر جملہ محکمہ جات اپنی ادائیگیوں کو یقینی بنا نے کیلئے گزارش ہے کہ اپنے دفاتر سے متعلق سو خت مدات کے بلا ت جملہ آڈٹ لوازمات کی تکمیل کرتے جلد سے جلد ڈسڑکٹ ا کا ئونٹس آفس میر پو ر میں جمع کروائیں ‘ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور

بدھ 16 مئی 2018 20:53

میر پو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ما ہ رمضا ن کی آمد اور ما ہ جو ن کے وسط میں عید الفطر کی آمد کی وجہ سے مالی سال 2017-18کے اختتام میں مختصر وقت کے پیش نظر جملہ محکمہ جات اپنی ادائیگیوں کو یقینی بنا نے کے لئے گزارش ہے کہ اپنے دفاتر سے متعلق سو خت مدات(LAPSABLE)کے بلا ت جملہ آڈٹ لو ازما ت کی تکمیل کرتے ہوئے جلد سے جلد ڈسڑکٹ ا کا ئونٹس آفس میر پو ر میں جمع کروائیں ۔

جملہ ادائیگیا ں برائے راست متعلقہ سپلا ئرکوکئے جا نے کے لئے سپلا ئر کا وینڈر نمبر بل پر ضروردرج کریں تاکہ چیک کی اجر ائیگی میں وینڈر کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیر ضر وری تا خیر نہ ہو ۔ بلو ں کی بر وقت ارسالگی چیکوں کی بر وقت اجرائیگی میںمددو معاون ہو گی اور گزشتہ ما لی سال کی طر ح ڈسڑکٹ اکا ؤنٹ آفس کی طر ف سے جا ری چیکس بروقت کیش ہو جا نے کی بدولت لیپس ہو نے کے امکا نا ت بھی کم ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بلا ت جلد ارسال کریں ۔کمپیوٹر پر اخری سہ ماہی کا بجٹ ریلیز ہو چکا ہے۔ جملہ اکا ؤنٹنٹ وآفیسر ان زر بر اران سے گزارش ہے کہ بل مکمل ارسال کریںنیز اپنے اخراجا ت کی جو ن کے اختتام سے قبل یقینی بنائیں ۔ کسی شکا یت کی صورت میں شاکی برائے راست ایڈیشنل ڈسڑکٹ اکاونٹ آفیسر میرپور مختار علی بٹ سے رجو ع کر سکتا ہے ۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور سے رجوع کیاجاسکتاہے ضلعی دفترحسابات میرپور کی سطح پرشکایت کاازالہ نہ ہونے کی صورت میں ناظم اعلیٰ حسابات آزادکشمیر سے شکایت کی جاسکتی ہے۔

ضلعی دفترحسابات میرپورنے جملہ ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی ان کے ذاتی بینک اکائونٹ میں بذریعہ OFF CYCLE شروع کردی ہیں۔ تنخواہوں،GPF اور پنشن کی ادائیگی بذریعہOFF CYCLE پہلے ہی ہورہی ہے۔ OFF CYCLEکے ذریعے ادائیگیوں کوغیرجریدہ ملازمین نے بے حدسراہا ہے جس سے ہرقسم کی ادائیگی اب ملازم کے ذاتی بینک اکائونٹ کے ذریعے ہوگی۔ ضلعی دفترحسابات میرپور میںباضابطہ بل وصولی کائونٹرقائم ہے۔

ہربل کی وصولی سے قبل بل پرباضابطہ تاریخ والی مہرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفسیر میرپورمختار علی بٹ خودثبت کرتے ہیں۔ بل کائونٹر مکمل طورپرفعال ہے۔ تمام آفیسرزربرار اپنی ڈاک ضلعی دفترحسابات کوبذریعہ ٹرانزٹ رجسٹرار ارسال کریں اور کسی غیرمتعلقہ فرد کے ذریعے اپنی یاادارہ کی ڈاک ہرگز ارسال نہ کریں۔ دفترہذا کواپنے بلات کی ارسالگی بذریعہ ٹرانزٹ رجسٹر ہی کریں۔ نیز دفتر میں بلات جمع کروانے اور چیک کی وصولی محکمہ کے نامزد اہلکار کوہی ہوگی۔ اس نظام سے ضلعی دفترحسابات کوبھیجی گئی ڈاک کاباقاعدہ ریکارڈ رہے گا۔ اس طریقہ کار سے نہ صرف شفافیت کوتقویت ملے گی بلکہ اداروں کے مسائل بھی کم ہوں گے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :