پاک بھارت کشیدگی باکسنگ رنگ میں حل ہو سکتی ہے،باکسرعامر خان

رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے،بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ مئی 21:42

پاک بھارت کشیدگی باکسنگ رنگ میں حل ہو سکتی ہے،باکسرعامر خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول اور کشیدگی کو باکسنگ رنگ میں حل کرایا جاسکتا ہے، رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے،،بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں۔بدھ کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور لوگوں میں لنگر تقسیم کیا اور پاکستانیوں کو رمضان کی مبارک باد بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ جب بھی لاہور آتا ہوں تو داتا دربار پر حاضری دیتا ہوں۔باکسر نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ اب ستمبر میں ہوگی۔عامر خان نے باکسنگ کے ذریعے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کا مطلب امن ہے، اس سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، باکسنگ رنگ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا، لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے جب کہ آئندہ بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ہارون خان اب پاکستان میں باکسنگ کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :