پر تین وکٹیں گرنے کے بعد انجانے خوف میں مبتلا تھے، سرفرازاحمد

آئرلینڈ کو ہرانے کے بعد اب ہماری نظریں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ پر ہیں،پاکستان ٹیم اس چیلنج پر پورا اترنے کے لئے تیار ہے، انگلینڈ کی سیریز آسان نہیں لیکن ہم کوشش کریں گے کہ توقعات پوری کریں،کپتان قومی کر کٹ ٹیم

بدھ 16 مئی 2018 22:15

پر تین وکٹیں گرنے کے بعد انجانے خوف میں مبتلا تھے، سرفرازاحمد
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی، دوسری اننگز میں 3 وکٹ گرنے کے بعد پاکستان شکست کے شدید ترین خطرے سے دوچار تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ جب تین وکٹیں گر گئیں تو ہماری تشویش بڑھ رہی تھی اور ہم انجانے خوف میں مبتلا تھے۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو ہرانے کے بعد اب ہماری نظریں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ پر ہیں، پاکستان ٹیم اس چیلنج پر پورا اترنے کے لئے تیار ہے، انگلینڈ کی سیریز آسان نہیں ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ توقعات پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈبلن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کنڈیشن بیٹنگ کے لیے سازگار نہیں تھی لیکن صورتحال کے مطابق امام الحق اور بابر اعظم نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

(جاری ہے)

قومی کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے میچ کے دوران کچھ اہم کیچ ڈراپ کیے جس نے ہماری مشکلات بڑھا دیں جبکہ آئر لینڈ نے بڑی شراکت بناکر ہمیں دبا میں رکھا۔خیال رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فتح بطور کپتان سرفراز احمد کی بھی پہلی کامیابی ہے۔آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہا کہ اگر 200 رنز کا ہدف ہوتا تو ہم مزید قریب آسکتے تھے، اب ہماری نظریں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مرکوز ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملنے کے بعد یہ آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے بیٹسمین امام الحق اور آل راونڈر فہیم اشرف نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ آئرلینڈ کی پوری ٹیم ہی پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد اب پاکستان 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جبکہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :