گیری کرسٹن نئے ہیڈکوچ کے چنائو کے سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی معاونت کریں گے

بدھ 16 مئی 2018 22:15

گیری کرسٹن نئے ہیڈکوچ کے چنائو کے سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی معاونت ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سابق جنوبی افریقن بلے باز اور بنگلہ دیشی ٹیم کے کنسلٹنٹ گیری کرسٹن نئے ہیڈکوچ کے چنائو کے سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ نے کوچ کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، کرسٹن آئندہ ہفتے ڈھاکہ پہنچیں گے اور بتائیں گے کہ ٹیم کو اس وقت کس طرح کے کوچ کی ضرورت ہے جس کے بعد ہم حتمی کوچ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے کوچ کی پہلی آسائنمنٹ آئندہ کے آخر میں دورہ ویسٹ انڈیز ہو گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کورٹنی والش بطور عبوری ہیڈکوچ افغانستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو گزشتہ سال نومبر سے مستقل ہیڈکوچ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔