Live Updates

نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ رہے ہیں، عارف علوی

انہیں کو خوش کرنے کیلئے نواز شریف نے ڈان لیکس ون اور اب ٹو کا ڈرامہ رچایا، فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، ہمارے وزیر اعظم کی زبان سے بھی ایک لفظ بھی ان مظالم کے خلاف نہیں نکلا رہنما پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ رہے ہیں، انہیں کو خوش کرنے کیلئے نواز شریف نے ڈان لیکس ون اور اب ڈان لیکس ٹو کا ڈرامہ رچایا، فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیںلیکن ہمارے وزیر اعظم کی زبان سے بھی ایک لفظ بھی ان مظالم کے خلاف نہیں نکلا۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا قام صرف نواز شریف اور اور مسلم لیگ(ن) کو ڈیفینڈ کرنا ہے۔ فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی اور اسرائیلی افواج افواج کے ذریعے ان لوگوں پر مظالم کر رہی ہیںلیکن پاکسان سمیت کوئی مسلم ملک فیصلہ کن کاروائی نہیں کر رہاور وزیر اعظم کی زبان سے بھی ایک لفظ بھی فلسطینی مظالم کے خلاف نہیں نکلا۔

یہ تو پاکستان تحریک انصاف تھی جس نے قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرقردادا پیش کی جس کو منظور کیا گیا۔نواز شریف ملک کے 3بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان کے جانب سے دھمکی دینا کہ راز افشا کردوں گا افسوسناک ہے۔ نواز شریف بین الاقوامی سازش کا حصہ بن چکے ہیں اور دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ رہے ہیں۔ انہیں کو خوش کرنے کیلئے نواز شریف نے ڈان لیکس ون اور اب ڈان لیکس ٹو کا ڈرامہ رچایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات