Live Updates

نواز شریف اپنی بقا کیلئے جلسے اور ریلیاں نکال رہے ہیں، ایسا نہ کریں تو ان کا حال بھی الطاف حسین جیسا ہوگا، شیخ عتیق

پارلیمنٹ چاہے تو کسی بھی ادارے کے سربراہ کو طلب کر کے بریفنگ لی سکتی ہے،عمران خان جس انگلی کی طرف اشارہ کرتے تھے اس کا سب کو پتہ ہے،احتساب سب کا ہونا چاہیے، کسی ایک فرد کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے ایم کیو ایم رہنما کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر شیخ عتیق نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی بقا کیلئے جلسے اور ریلیاں نکال رہے ہیں اگروہ ایسا نہ کریں تو ان کا حال بھی الطاف حسین جیسا ہوگا،پارلیمنٹ چاہے تو کسی بھی ادارے کے سربراہ کو طلب کر کے بریفنگ لی سکتی ہے،عمران خان جس انگلی کی طرف اشارہ کرتے تھے اس کا سب کو پتہ ہے،احتساب سب کا ہونا چاہیے، کسی ایک فرد کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو ریلیاں اور جلسے کر رہے وہ اپنی بقا کیلئے ہے۔ اگر نواز شریف ایسا نہ کریں تو ان کا حال بھی الطاف حسین جیسا ہوگا۔ چیئرمین نیبکو پارلیمنٹ کی کمیٹی کی طرف سے بلایا جانا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ تمام طاقت کا سرچشمہ ہے، پارلیمنٹ چاہے تو کسی بھی ادارے کے سربراہ کو طلب کر کے بریفنگ لی سکتی ہے۔

پاکستان میں پہلی بار ایسا ہونے جارہا ہے کہ مسلسل دوسری حکومت اپنی آئینی مدت پور ی کرنے جارہی ہے جو ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اچھا ہے۔ اس دورانکئی مواقع پر غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کی ڈی ریل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی کوشش میں ناکام رہیں۔دھرنوں کے دورین جو قوتیں بر سرپیکار تھیں یا عمران خان جس انگلی کی طرف اشارہ کرتے تھے اس کا سب کو پتہ ہے۔ وزیر اعظم کی تقریر سرکاری ٹی وی پر نہ دکھانے کے معاملے پر حکومت ہی وضاحت کر سکتی ہے۔ ہمارا یہ موقف ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، کسی ایک فرد کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے۔اگر تمام سیاسی جماعتیں قومی کمیشن بنانے پر متفق ہوتی ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات