حماس تنظیم اور فلسطینی عوام ہر گز دہشت گرد نہیں،طیب اردگان

حماس فلسطینیوں کی مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے قائم کردہ ایک مزاحمتی تنظیم ہے،ترک صدر

بدھ 16 مئی 2018 20:57

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں اور نہ ہی فلسطینی دہشت گرد ہیں،حماس فلسطینیوں کی مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے قائم کردہ ایک مزاحمتی تنظیم ہے،ترکی فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اردگان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم نہیں ہے اور نہ ہی فلسطینی دہشت گرد ہیں۔

(جاری ہے)

پوری دنیا کی نظروں کے سامنے ظلم و ستم کا نشانہ بنائے جانے والے فلسطینی عوام کے ساتھ ہم اظہار یک جہتی کرتے ہیں ۔صدر نے کہا ہے کہ حماس نہ تو دہشت گرد تنظیم ہے اور نہ ہی فلسطینی دہشت گرد ہیں۔انہوں نے اسرائیل کے وزیراعظم بنیا مین نتن یا ہو کو دوسری بار ٹوئٹر کے ذریعے پیغام روانہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم نہیں ہے اور نہ ہی فلسطینی دہشت گرد ہیں۔ پوری دنیا کی نظروں کے سامنے ظلم و ستم کا نشانہ بنائے جانے والے فلسطینی عوام کے ساتھ ہم اظہار یک جہتی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کی مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے قائم کردہ ایک مزاحمتی تنظیم ہے