زیادتی کا شکار لڑکی نے خود کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص سے ہی شادی کرلی

بھارت میں زیادتی کی شکار لڑکی نے جیل میں مقید خود سے زیادتی کے ملزم سے شادی کر لی، جیل انتظامیہ نے رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،شادی سے دلہن والے خوش اور دلہا کا خاندان ناراض،کوئی شریک نہ ہوا

بدھ مئی 20:57

زیادتی کا شکار لڑکی نے خود کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص سے ہی شادی ..
جموئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) بھارت میں زیادتی کی شکار لڑکی نے جیل میں ملزم سے شادی کر لی، جیل کا ماحول خوشیوں میں تبدیل ،قیدیوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی کی لہر دوڑ گئی،،جیل انتظامیہ کی موجودگی میں بغیر جہیز کے رسمیں انجام پذیر ہوئیں،،شادی سے دلہن والے خوش اور دلہا کا خاندان ناراض رہا کوئی شریک نہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ضلع جیل میں صبح سے ہی گہما گہمی کا ماحول پیدا ہوگیا۔

شادی کی شہنائی گونجنے لگی۔ جیل کا ماحول خوشیوں میں تبدیل ہوگیا۔قیدیوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی کی لہر دوڑ گئی جب ایک قیدی جونبھا کماری نامی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ضلع جیل میں سزا کاٹ رہا تھا ،متاثرہ لڑکی نبھا سے شادی کیلئے تیار ہوگیا۔ضلع جیل انتظامیہ کے اعلی افسران کی موجودگی میں بغیر جہیز کے شادی کی تمام رسمیں انجام دی گئیں۔

(جاری ہے)

جیل حکام اس شادی میں گواہ کے طور پر حاضر ہوئے ۔ دلہن کی جانب سے ماں سریتا دیوی ، بھائی ابھیشیک کمار اور پھوپھی موجود تھیں جبکہ دولہا کے خاندان کا کوئی فرد جیل میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شریک نہ ہونے پر دولہا کی جانب سے جیل کے اہلکاراور حکام نے اپنا کردار ادا کیا۔ ضلع جیل کے احاطے میں شادی کی تقریب دھوم دھام سے اختتام پذیر ہوئی۔۔جیل میں موجود حکام اور اہلکاروں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :