کانگریس الیکشن ہارنے کے باوجود اقتدار کی خواہشمند،یدی یورپا

بدھ 16 مئی 2018 20:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار یدی یورپا نے کہا ہے کہ کانگریس الیکشن ہارنے کے باوجود اقتدار پر قبضہ چاہتی ہے ،حتمی نتائج کے بعد پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھ کرباہمی مشورے سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے وزارت اعلی کے امیدوار یدی یورپا نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے باوجود کانگریس اقتدار پرقبضہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بنگالورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حتمی نتائج کے بعد پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھ کرباہمی مشورے سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے کانگریس کو مسترد اور بی جے پی کی حمایت کی۔ عوام،کانگریس سے پاک کرناٹک کی سمت جارہے ہیں ۔انہوں نے بی جے پی کے حق میں فیصلہ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ یورپا نے الزام لگایا کہ کانگریس پیچھے کے دروازے سے اقتدار پر آناچاہتی ہے۔عوام اس کو برداشت نہیں کریں گے۔