پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات میں معاشی گہرائی آئی ہے،وزیر خارجہ

ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کی علاقائی نو پیمانہ بندی کی ہے، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنایا گیا، مسئلہ کشمیر کو ہر سفارتی سطح پر اٹھایا ہے ، پاکستان کے یورپی یونین اور روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے وزیر دفاع وخارجہ انجینئر خرم دستگیر کی قومی اسمبلی میںوزارت خارجہ سے متعلق بجٹ میں کٹوتی کی تحریک پر بحث

بدھ 16 مئی 2018 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وزیر دفاع وخارجہ انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات میں معاشی گہرائی آئی ہے،، ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کی علاقائی نو پیمانہ بندی کی ہے،، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنایا گیا ہے، مسئلہ کشمیر کو ہر سفارتی سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا ہے ، پاکستان کے یورپی یونین اور روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں بدھ کو قومی اسمبلی میںوزارت خارجہ سے متعلق بجٹ میں کٹوتی کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے ۔

وزیر دفاع و خارجہ انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھایا ہے، ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کی علاقائی نو پیمانہ بندی کی ہے، پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات تھے، جس میں معاشی گہرائی آئی ہے، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنایا گیا ہے، نواز شریف اور سرتاج عزیز بارہا ان ممالک کے دوروں پر گئے ہیں،کاسا ون 1000 اور تاپی جیسے منصوبوں میں تیزی آئی اور اگر افغانستان میںاستحکام آتا ہے تو یہ جلد مکمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملی جو ہماری ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں، چار نیوکلیئر طاقتیں اکٹھی ہیں، ہم نے افغانستان سے مستقل گفتگو کی ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان شروع کیا گیا ہے،سال کے آغاز میں 1829علماء کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے فتویٰ جاری کیا جس میں دہشت گردی کے خلاف بات کی گئی، انہوں نے کہا کہ تواتر سے نواز شریف نے بین الاقوامی فورمز پر جا کر کشمیر کی بات کی ہے اور ہر سفارتی سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا ہے، پاکستان کے تعلقات یورپی یونین کے ساتھ بہتر ہوئے ہیں، روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں، پہلا دفاعی معاہدہ کیا گیا ہے، مشترکہ جنگی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔