ن) لیگ اپنی 5سالہ کارکردگی سے مطمئن ہے،میاں عبدالمنان

نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے جتنے کام کیے وہ پاکستانی تاریخ میںآج تک نہیں ہوئے، ان پر نواز شریف کو شاباش ملنی چاہیے،لیکن افسوس جھوٹے الزامات لگا کر ان کو ملک کا غدار ڈیکلیئر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،اپوزیشن نی5سال میں دھرنے دینے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ مئی 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اپنی 5سالہ کارکردگی سے مطمئن ہے،مسلم لیگ(ن)نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے جتنے کام کیے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں ہوئے،نواز شریف کوکا کرنے پر شاباش ملنی چاہیے تھی لیکن افسوس کہ جھوٹے الزامات لگا کر ان کو ملک کا غدار ڈیکلیئر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،اپوزیشن نی5سال میں دھرنے دینے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنی 5سالہ کارکردگی سے مطمئن ہے۔ حکومت نے 5سالوں میں عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی اور مہنگائی کم کی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نی5سال میں دھرنے دینے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

اپوزیشن نے مسلم لیگ(ن) کے ہر مثبت اقدام کی راہ میں روڑے اٹکائے ۔ ہم نے نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے جتنے کام کیے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں ہوئے۔ ان تمام کاموں پر نواز شریف کو شاباش ملنی چاہیے تھی لیکن افسوس کہ جھوٹے الزامات لگا کر ان کو ملک کا غدار ڈیکلیئر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملک کا 3بار کا منتخب وزیر اعظم تو روزانہ عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہے اور جس نے آئین توڑ کے ملک سے غداری کی اس سے کوئی جواب طلب کرنے والا نہیں ہی