فاٹا اصلاحات پر متحدہ مجلس عمل میں ُپھوٹ پڑ گئی

جماعت اسلامی نے حمایت جمیعت علمائے اسلام نے شدید مخالفت کر دی

بدھ 16 مئی 2018 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) فاٹا اصلاحات پر متحدہ مجلس عمل میں ُپھوٹ پڑ گئی ، جماعت اسلامی نے حمایت جمیعت علمائے اسلام نے شدید مخالفت کر دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پر جہاں حکومت اور اپوزیشن کے علاوہ حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑی ہے وہاں متحدہ مجلس عمل بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی ۔

(جاری ہے)

اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے فاٹا اصلاحات کی حمایت کی تو دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانافضل الرحمن نے اصلاحات کی شدید مخالفت کی ۔