Live Updates

عارف علوی کو چیئرمین نیب کو قائمہ کمیٹی قانون وانصاف میں بلائے جانے پر بولنے کیلئے بات کرنے کا موقع نہ دیا گیا

بدھ 16 مئی 2018 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن عارف علوی نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے اجلاس میں بلائے جانے پر بولنے کیلئے سپیکر سے اجازت طلب کی تو انہیں بات کرنے کا موقع نہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عارف علوی نے سپیکر قومی اسمبلی سے چیئرمین نیب کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بلائے جانے کے حوالے سے بات کرنے کیلئے اجازت طلب کی تو سپیکر نے درخواست مسترد کردی ۔

عارف علوی نے مائیک نہ ملنے کے باوجود احتجاجاً بولتے ہوئے کہا کہ حکومت اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔ نیب کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے ،چوروں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے عارف علوی کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ کوئی چور نہیں ہے اور حکومت جواب طلبی کیلئے کسی کو بھی طلب کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات