سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو موبائل استعمال کرنے سے منع کردیا

بدھ مئی 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو موبائل استعمال کرنے سے منع کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی جا رہیں تھیں تو اس دوران وزیر خزانہ اپنا موبائل استعمال کرنے میں مصروف تھے ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیر خزانہ پر نظر پڑی تو کہا کہ موبائل فون سے کھیلنا بند کریں ۔