Live Updates

عمران خان نے فاٹا اصلاحات پر غور کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ( کل )اسلام آباد میں طلب کر لیا

اجلاس میںقومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختوخوا میں انضمام کے بارے میں قانون سازی اور نواز شریف کے ریاست مخالف بیانیے پر غور کیا جائے گا

بدھ 16 مئی 2018 21:21

عمران خان نے فاٹا اصلاحات پر غور کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا اصلاحات پر غور کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ( کل )جمعرات کواسلام آباد میں طلب کر لیا ،اجلاس میںقومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختوخوا میں انضمام کے بارے میں قانون سازی اور نواز شریف کے ریاست مخالف بیانیے پر غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور غیر معمولی سیاسی صورتحال پرتحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب جمعرات کو(آج ) اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے ۔اجلاس میںقومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا کے پختوخوا میں انضمام کے بارے میں قانون سازی پر غور کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ اجلاس میںنواز شریف کے ریاست مخالف بیانیے اور احتساب عدالت کی کارروائی کے مختلف پہلو بھی زیر بحث ہوں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات