قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی عدم شرکت

پیپلز پارٹی نے کمیٹی میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے کی مخالفت کی تھی ، احتجاجاً پیپلز پارٹی کے ارکان سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی رکنیت سے استعفے دے دیئے تھے جو چیئرمین کمیٹی کے پاس ہیں اور یہ استعفے چیئرمین کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی کو منظوری کیلئے بھجوائیں گے

بدھ مئی 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان شریک نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی نے کمیٹی میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے کی مخالفت کی تھی اور احتجاجاً پیپلز پارٹی کے ارکان سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی رکنیت سے استعفے دے دیئے تھے جو چیئرمین کمیٹی کے پاس ہیں اور یہ استعفے چیئرمین کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی کو منظوری کیلئے بھجوائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان شریک نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی نے کمیٹی میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے کی مخالفت کی تھی اور احتجاجاً پیپلز پارٹی کے ارکان سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی رکنیت سے استعفے دے دیئے تھے جو چیئرمین کمیٹی کے پاس ہیں اور یہ استعفے چیئرمین کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی کو منظوری کیلئے بھجوائیں گے۔