میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر156 ارب لاگت آئی ،سنگ بنیاد 3 سال قبل چینی صدر اور سابق وزیراعظم نے رکھا
ٹرین ہر آدھے گھنٹے بعد چلے گی، 27.1 کلومیٹر فاصلہ 40منٹ میں طے ہوگا، ٹرین کے تقریبا 27 ڈبے ہوں گے، 24 گھنٹے میں سوا دو لاکھ لوگ اس ٹرین میں سفر کریں گے
بدھ 16 مئی 2018 21:27
(جاری ہے)
اورنج لائن لاہور میٹرو کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا ریپڈ ٹرانزٹ ٹرین نظام ہے۔ اورنج لائن لاہور میٹرو کی پہلی لائن ہو گی۔ اس کے مالی اخراجات اور تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چینی حکومت نے ادا کیے ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ روکنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس منصوبے کو جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اس کے لیے شرائط کی ایک فہرست بھی تھما ئی تھی ۔ نہ صرف یہ بلکہ اورنج لائن کے باعث ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی تاریخی عمارتوں کی حفاظت کے لیے پیشگی دس کروڑ روپے مختص کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ایک وسیع البنیاد کمیٹی بھی قائم کی جائے جو اس سارے عمل کی نگرانی کرے اور اس سے متعلق حسبِ ضرورت سفارشات دے۔سپریم کورٹ نے اپنی شرائط میں کہا تھاکہ پنجاب حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ تاریخی عمارات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔.اس منصوبے کی نگرانی کے دوران ارتعاش کا خیال بھی رکھا جائے اور اس مقصد کے لیے دراڑوں کو ماپنے والے آلات کا استعمال کیا جائے۔ اس عمل کو دورانِ تعمیر اور منصوبے کے باقاعدہ آغاز سے کم از کم 10 ہفتوں تک کیا جائے یا کم از کم اس وقت تک جب تک محکم آثارِ قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل کہیں۔ اور اگر دورانِ تعمیر کسی بھی وقت اگر ایسا لگے کہ ارتعاش کے باعث کوئی نقصان ہو رہا ہے تو تعمیراتی کام فوری طور پر معطل کرنا ہوگا اور ضروری اقدامات کر کے کام کو قابلِ قبول سطح تک لانا ہوگا۔تکینکی ماہرین ارتعاش جانچنے کے لیے درکار تمام آلات کے ساتھ تعمیراتی کام کے دوران ان مقامات پر موجود رہیں گے جہاں تاریخی عمارات اور خصوصی مقامات ہیں۔ اگر ارتعاش کی سطح قابلِ قبول حد سے بڑھنے لگے تو کام فوری طور پر ترک کرنا ہوگا اور ماہرین کے مطمئن ہونے تک ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ ماہرین کی اجازت کے بغیر کام دوبارہ شروع نہیں کیا جا سکے گا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.