مہمندایجنسی کے بے روزگار نوجوانوں کو چنگ چی رکشوں کی فراہمی خوش آئند ہے ، گورنرخیبرپختونخوا

حکومت قبائلی عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے نوجوانوں کو فنی علوم کی بھی تربیت دے رہی ہے ،انجینئراقبال ظفرجھگڑا

بدھ 16 مئی 2018 21:27

مہمندایجنسی کے بے روزگار نوجوانوں کو چنگ چی رکشوں کی فراہمی خوش آئند ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے مہمندایجنسی کے بے روزگار نوجوانوں کو چنگ چی رکشے کی فراہمی ایک خوش آئند امر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت قبائلی عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، اس ضمن میں قبائلی نوجوانوں کو مختلف فنی علوم میں تربیت دی جارہی ہے۔

وہ بدھ کو گورنرہاؤس پشاورمیں نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے مہمندایجنسی کے دس بیروزگار نوجوانوںکوروزگارکی خاطر چنگ چی رکشے فراہم کرنے کے سلسلے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں این بی پی کے صدر سعیداحمد ،ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمدواصف سعید، قبائلی زعماء اور نوجوانوں اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے دس قبائلی نوجوانوں کوچنگ چی رکشوں کی چابیاں بھی دی گئی۔

گورنرخیبرپختونخوا نے مہمند ایجنسی میں این بی پی کی پہلی شاخ کھولنے پر صدر این بی پی سعید احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ قومی بینک کی جانب سے اسلامی بینکاری کے فروغ اور روزگارکی فراہمی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کافی حوصلہ افزا ہے جس سے بینکاری کی سرگرمیوں کو فرو غ ملے گا ،اس نوع کی فلاحی اور تعمیر ی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ہو گا۔گورنرخیبرپختونخوا نے نیشنل بنک کی جا نب سے اس اقدام کوایک عمدہ اور قابل تقلید مثال قراردیااورکہاکہ ایجنسی میں بینک کی شاخ کھولنے سے ایجنسی کے عوام کو جوکہ بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، رقوم کی جلد منتقلی بھی ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :