ناظم پشاور کا پولیس کی جانب سے نقشوں کے برعکس تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی ،

آئی جی خیبر پختونخوا کو مراسلہ ارسال ، نقشوں کے برعکس تعمیرات کی مسماری کیلئے ماہ رمضان میں گرینڈ آپریشن کیا جائیگا ،محمد عاصم خان

بدھ 16 مئی 2018 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کا پولیس کی جانب سے نقشوں کے برعکس تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے اور بی سی اے کیساتھ تعاون نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار ، آئی جی خیبر پختونخوا کو مراسلہ ارسال ،ماہ رمضان میں نقشوں کے برعکس تعمیرات کی مسماری کے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائیگا کسی کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت بی سی اے ٹاون ون اور بی سی اے ٹاون ٹو کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں بی سی اے کمیٹی کے چیئرمین ڈسٹرکٹ ممبر آصف خان ،اور ٹائون ون اور ٹو کے بی سی اے اسٹاف نے شرکت کی اجلاس میں ٹائون ون اور ٹائون ٹو کو موصول ہونے والے 34 کمرشل نقشوں پر تفصیلی غور وغوض کیا گیا جس میں قواعدوضوابط پورے ہونے پر گیارہ نقشوں کی منظور ی دید گئیں جبکہ 23نقشوں کو قواعدوضوبط پور ے نہ ہونے پر مسترد کیا گیا اجلاس میں بی سی اے کمیٹی کے چیئرمین نے ضلع ناظم کے نوٹس میں لایا کہ نقشوں کے بر عکس تعمیرات کے مالکان کیخلاف کارروائی کے لیے مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں تاہم پولیس کی جانب اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس پر ضلع ناظم نے شدید بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختون خوا کو مراسلہ جاری کرنے بی سی اے کمیٹی کی جانب سے دئیے گئے نقشوں کے بر عکس تعمیرات کرنے والے مالکان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے جبکہ نقشوں کے برعکس تعمیرات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیں اجلاس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے رمضان المبارک میں خود میدان میں نکلنے اور نقشوں کے بر عکس تعمیرات فوری مسمار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسماری کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کیں اس کے علاوہ پلازوں کے تہہ خانوں کو پارکنگ کے لیے استعمال نہ کرنے والوںکے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع ناظم نے فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کیں اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمرشل نقشوں کے ساتھ ساتھ خالی پلا ٹ کی تصاویر بھی نقشوں کے لازمی قرار دیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نقشوں کے مطابق تعمیرات انتہائی ضروری ہیں جس پر ہر صورت عمل در آمد کیا جائے گا اور اس کے لیے سخت سے سخت فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے تنبیہ کی غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف آر ایس او کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی ۔