ڈیرہ ائیر پورٹ پر توسیعی کا کام شروع کر کے انٹر نیشنل فلائٹس چالو کی جائیں ، عوامی حلقوں کا مطالبہ

بدھ مئی 21:29

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ڈیرہ ائیر پورٹ کو فوری بحال کیاجائے ،اس پر توسیعی کا کام شروع کر کے انٹر نیشنل فلائٹس چالو کی جائیں ،عوامی و تجارتی حلقوں کا وفاقی حکومت سے مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی و تجارتی حلقوں نے وفاقی حکومت اور مقامی منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیرہ ائیر پورٹ جو کافی عرصہ سے بند ہے اس ائیر پورٹ کوفل فور مختلف شہروں کیلئے چالو کیا جائے اور ڈیرہ ائیر پورٹ کی توسیع کر کے یہاں سے انٹر نیشنل فلائٹس بیرون ممالک کیلئے چلائی جائیں کیونکہ ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک ،لکی مروت،وزیرستان ،جنڈولہ اور بنوں کے سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :