شا نگلہ پولیس نے ماہ رمضان کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا

بدھ مئی 21:29

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) شا نگلہ پولیس نے ماہ رمضان کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا،رمضان کے مقدس مہینے میں امن امان بحال رکھنے ،اور عوام کو ریلف دینے کیلئے تحریری طور پر سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے ضلع شانگلہ کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا ہیں جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ جملہ پولیس عملہ کو الرٹ کیا گیا ہیںوہ اپنی ڈیوٹی رمضان میں ایڑی چوٹی کا زور لگا کر احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے تکلیف کا سامنا نہ ہو ۔

اس نسبت سرکل الپوری، پورن اور بشام کے علاقوں میں پولیس کے ڈیوٹیاں تقسیم کی گئی ہیں جس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مناسب نفری کے ساتھ دن دو بجے سے تراویح کے اختتام تک آن روڈ رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہر قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہو نگے ۔ اس طرح بشام میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے بھی ٹریفک پولیس کو اضافی ڈیوٹی دینے کی ہدایات بھی دی ہیں کہ وہ بشام بازارمیں متذکرہ اوقات میں اپنی ڈیوٹی کو جاری رکھنے کیلئے موجود رہیں تاکہ شہریوں کو دوران سفر سہولیات مہیا ہوں۔

علاوہ ازیں ضلع کے تما م چیک پوسٹوں خاص کر اندورنی اور بیرونی پوانٹس پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی سختی سے ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ ہر قسم کے انے جانے والے سیاحوں کے ساتھ اپنا رویہ بہتر انداز میں پیش کیا کریں تاکہ اس مقدس مہینے میں کسی شخص کی دل ازاری نہ ہوں۔ سیکورٹی پلان کے ہدایات کے مطابق جملہ ذمہ دار اہلکاران کو تمام مساجد جن میں تراویح کی نماز ادا ہو رہی ہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہیں۔ مزید ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ راجہ عبد ا لصبور خان نے واضح کیا کہ وہ بازاریں جہان پر عام لوگ عصر کے وقت سودا سلف لینے کیلئے اتے ہوں وہاں پر باقاعدہ پولیس اہلکاران اپنا ڈیوٹی سر انجام دیں گے تاکہ شہریوں کی جان، مال کی حفاظت ہو سکیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :