اسٹیٹ بینک نے ٹیلی کام ٹاور شیئرنگ سروسز کمپنی کو مقامی قرضہ جات کی منظوری دے دی

بدھ 16 مئی 2018 22:17

اسٹیٹ بینک نے ٹیلی کام ٹاور شیئرنگ سروسز کمپنی کو مقامی قرضہ جات کی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایڈوٹکو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے دیودار پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اثر جاز کے 13,000ٹاورکے حصول میں مقامی قرضہ جات پر فنڈز کی منظوری کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

یہ منظوری ٹرانزیکشن کے حصول کا حصہ ہے ۔حتمی ریگولیٹری منظوری ابھی پی ٹی اے کی جانب سے تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے دیودار کے شیئر ہولڈنگ کے ڈھانچے میں تبدیلی ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے یہ مثبت قدم پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے جو کہ ڈیجیٹل ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔

متعلقہ عنوان :