سلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام نواز شریف کے ملک دشمن بیان پر احتجاجی مظاہرہ

نواز شریف کا پتلا نذر آتش کیا گیا،نواز شریف کو سزا تک احتجاج جاری رہے گا : سہیل چیمہ

بدھ مئی 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ اور سینٹرل پنجاب صدر ندیم قاضی کی زیر قیادت ڈیوس چوک میں نواز شریف کے ملک دشمن بیان اور ممبئی حملوںمیں پاکستانی سرزمین کے استعمال کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا اور نواز شریف کا پتلا نذر آتش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری اعجاز،چوہدری ضیاء،شہزاد خان، محسن شاہ، فہیم خان، علی اکبر بوبی، مرزا فیصل،خرم چوہدری سمیت مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران و کارکنا ن نے بھر پور شرکت کی۔

کارکنوں نے پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی ،انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے ملک دشمن بیان پر انہیںسزا ہونے تک مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا احتجاج جاری رہے گا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن قائداعظم کا ہراول دستہ ہے اور نظریاتی اساس کے خلاف ہر سازش ناکام بنادے گا۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ہر جوان ہر غدار وطن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔