نواز شریف کے بیانیہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے،بیرسٹر سلطان محمود

گلگت کسی صورت پاکستان کا صوبہ نہیں بن سکتا اس لیے آزاد کشمیر کے آئین کو گلگت تک توسیعی دے دینی چاہیے تاکہ وہاں کے عوام کو آئینی حقوق مل سکیں پاکستان مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اٹھائے اور ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،انٹرنیشنل کمیو نٹی کو انٹراکشمیر ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو آگے بڑ ھانا ہو گا،سیمینار سے خطاب

بدھ مئی 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر وسابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام طویل عرصے سے قربانیاں دے رہی ہے یہ قربانیاںاب رنگ لائیں گی تاہم اس کے لیے انٹرنیشنل کمیو نٹی پاکستان اور ہم کشمیریو ں کو خود کردار ادا کرنا ہو گا اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اٹھائے اور ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ معاہدہ شملہ کو ختم کر دیا جائے کیونکہ وہ مسئلہ کشمیر کو دوطر فہ بنا رہا ہے کشمیری ویسے بھی اس معادے کو نہیں مانتے کیونکہ کشمیری اس میں اس فریق نہیں ۔

انٹرنیشنل کمیو نٹی کو انٹراکشمیر ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو آگے بڑ ھانا ہو گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے بیانیہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے کیونکہ بھارت تو یہ کہہ ہی نہیں رہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دراندازی ہو رہی ہے جب کہ نواز شریف نے اپنے بیان سے کہا ہے کہ پاکستان دراندازی کر رہا ہے نواز شریف کے بیان نے بھارت کو آزاد کشمیر پر سرجیکل سٹریئکس کا جواز دے دیا ہے۔

یہ عسکری قیادت کے لیے چیلنج ہے کہ اب اسے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔گلگت کسی صورت پاکستان کا صوبہ نہیں بن سکتا اس لیے آزاد کشمیر کے آئین کو گلگت تک توسیعی دے دینی چاہیے تاکہ وہاں کے عوام کو آئینی حقوق مل سکیں انُُُُُُُ خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وسابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں آل کشمیر فورم کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے پروفیسرز وطلباء کے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا جس کی صدارت یونیورسٹی کے منیجمنٹ سائنسز کے ڈین سید ذالفقار علی شاہ نے کی ۔

اس موقع پر پروفیسر مظہر پی ٹی آئی کشمیر کے سیکر ٹری اطلاعات سر دار امیتاز خان ،راجہ عبدالباسط، ابرار شاہین،اور دیگر نے خطاب کیا ۔جبکہ اس موقع پر چوہدری دانیال ، راجہ عبدالباسط ،راجہ شجاعت ،وقار علی ، کامران اور دیگر بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وسابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ کشمیر کاز کے لیے نوجوان نسل کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہو گا موجودہ دور انٹرنیٹ کا دور ہے آپ سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیریو ں کی آواز کو بلند کر سکتے ہیں موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ معاہدہ شملہ کو ختم کر دیا جائے کیونکہ وہ مسئلہ کشمیر کو دوطر فہ بنا رہا ہے کشمیری ویسے بھی اس معادے کو نہیں مانتے کیونکہ کشمیری اس میں اس فریق نہیں ۔

انٹرنیشنل کمیو نٹی کو انٹراکشمیر ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو آگے بڑ ھانا ہو گا۔ نواز شریف کے بیانیہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ۔