کراچی، ہماری کاوشیں رنگ لارہی ہیں عوام کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے،سلمان عبد اللہ مراد

عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے جس کو وقت کے ساتھ تیز کیا جارہا ہے پلاننگ کے بغیر کیئے جانے والا کوئی بھی عمل دیرپا نہیں ہوتا ،چئیرمین ضلع کونسل کراچی

بدھ مئی 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ہماری کاوشیں رنگ لارہی ہیں عوام کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے جس کو وقت کے ساتھ تیز کیا جارہا ہے پلاننگ کے بغیر کیئے جانے والا کوئی بھی عمل دیرپا نہیں ہوتا ہماری ٹیم اسکیمز دینے سے پہلے وہاں کا جائزہ لے کر مکمل پلاننگ کر کے امور انجام دیتی ہے جس سے دیرپا فوائد حاصل کیئے جاتے ہیں ملا عیسیٰ گوٹھ میں 15سالہ پانی کا طویل مسئلہ تھا جو کہ ممبر کونسل جام عبد الکریم سے مشاورت کے بعد حل کر لیا گیا یہی وہ وژن ہے جو ہماری قیادت نے ہمیں دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل جام مراد علی میں واٹر سپلائی کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع،چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈسٹر کٹ انجنئیر فضل محمو د گل ،رکن کونسل ابو بکر میمن ،جان عالم جوکھیو،لالا اسلم بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بدولت جس طرح سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے اس سے مخالفین کو ڈر ہے کہ پورے پاکستان کی عوام جنرل الیکشن میں پارٹی کے حق میں فیصلہ نہ دیدے میری مخالفین سے درخواست ہے کہ وہ اب پریشان نہ ہوں جب چڑیا چگ گئی کھیت. انشا ء اللہ 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے عوامی عدالت میں سرخرو ہوکر بلاول بھٹو زرادری کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کررینگے ضلع کونسل اپنے بجٹ کی حدود میںرہتے ہوئے جس طرح سے پروجیکٹ کی تکمیل کررہی ہے وہ بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے ایسے طریقے سے بہتری کا آغاز کیا ہے جو کہ متواتر رفتار پکڑرہا ہے

(جاری ہے)

#