سرگودھا،پراسکیویشن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز کیلئے عمارتوں کی تعمیر کے منصوبہ جات پر عملدرآمد شروع نہ ہو سکا

بدھ 16 مئی 2018 21:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء)پراسکیویشن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز کیلئے عمارتوں کی تعمیر کے منصوبہ جات پر عملدرآمد شروع نہ ہو سکا،انتظامیہ کی طرف سے اگرچہ آئندہ مالی سال میں سکیموں کو شامل کرنے کیلئے خط وخطابت جاری ہے تاہم مذکورہ مذکورہ کے مسائل عمارتوں کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف بڑھ رہے ہیں بلکہ ان کی کارکردگی بھی متاثر ہونے لگی ہے،حکومت نے ضلع اور تحصیل سطح پر پراسکیوشن دفاتر قائم کرنے کی منظوری دے رکھی ہے مگر اس پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود جگہوں کا تعین نہیں ہو سکا،جبکہ اس حوالے سے ضلعی سول ایڈمنسٹریشن کو متعدد مرتبہ کہا جا چکا ہے کہ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو عدالتوں کے قریب ترین ایک،ایک کینال اراضی مختص کر کے جلد از جلد پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائے ، مگراس سلسلہ میںپیش رفت ممکن نہیں ہو پا رہی ،جس سے متذکرہ شعبہ کی کارکردگی متاثر ہونے کے علاوہ مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اتھائے ۔