سرگودھا،شہر کی صفائی سینٹری ورکرز کی بنیادی ذمہ داری ہے ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رانا محمد جمیل

بدھ 16 مئی 2018 22:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رانا محمد جمیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح صفائی کی صورتحال اور سینیٹری ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ شہر کی صفائی سینٹری ورکرز کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

کوتاہی کرنے والے ورکرز سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔ سینٹری ورکرز اور سپروائززی سٹاف کی کارکردگی کااندازہ ان کے علاقے میں صفائی سے کیا جائے گا انہوں نے غیر حاضری پر دو سینٹری ورکرز کے خلاف انضباطی کاروائی کے ساتھ ساتھ سیکٹر ز انچارج کو صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے سینٹری ورکرز کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔