سرگودھا،مضرصحت گوشت کی کھلے عام فروخت جاری ،حکام خاموش تماشائی

بدھ 16 مئی 2018 22:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) شہر کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں بھی مضرصحت گوشت کی کھلے عام فروخت جاری ،حکام خاموش بن کر رہ گئے ،رحمان پورہ، کوٹ فرید روڈ،اسلام پورہ ، استقلال آباد، سلانوالی روڈکے ساتھ ساتھ دودہ ، بھاگٹانوالہ، شاہ پور، ساہی وال، سلانوالی اور بھلوال کے مضافاتی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سے قصاب بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کر رہے ہیں ،بعض علاقوں میں سلاٹر ہائوس نہیں اور جن علاقوں میں سلاٹر ہائوس قائم ہیں ان میں بھی کئی مقامات پر درجنوں نجی مذبحہ خانے قائم ہیں، جہاں لائیو سٹاک ڈاکٹر کی بھی پہنچ نہیں، اور جانورذبح کر کے ان پر جعلی مہریں لگا کر گوشت کی فروخت جاری ہے ،مضرصحت گوشت کھانے سے شہری خطر ناک امراض کا شکار ہورہے ہیں لیکن متعلقہ حکام کاروائی سے گریزاں ہے ، جس سے ان کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں شہریوںنے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوںاور فرائض میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :