کراچی، امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں امریکی سفارتخانے کے شیطانی کھیل نے پورے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،علامہ راشد خالد محمود سومرو

ایم ایم اے کی طرف سے اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ 18 مئی کو ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، صدر متحدہ مجلس عمل سندھ

بدھ 16 مئی 2018 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد خالد محمود سومرو نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور اسرائیلی فوج کی درندگی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں امریکی سفارتخانے کے شیطانی کھیل نے پورے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کی طرف سے اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ 18 مئی کو ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا جبکہ علماء کرام اپنے جمعہ کے خطاب میں نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل امریکہ و بھارت کا شیطانی تکون امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور آپس میں نا انصافی کی وجہ سے آج کشمیر، افغانستان ، برماسمیت فلسطین تک پانی کی طرح مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ ایم ایم اے رہنماء نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غاصب اسرائیلی فوج کے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس اور مسلم حکمراں خاموش تماشائی بننے کے بجائے اسرائیلی درندگی کے خلاف عالمی فورم پر احتجاج کریں۔