کراچی،ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں رشوت طلب کرنے پر اہلکار نے پیٹی بھائی کیخلاف درخواست دے دی

بدھ مئی 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں رشوت طلب کرنے پر اہلکار نے پیٹی بھائی کیخلاف درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

میں پولیس کانسٹیبل محمد عیسیٰ نے پیٹی بھائی کیخلاف درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ بلوچ کالونی کا کانسٹیبل ارشاد مجھ سے رشوت طلب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ عدالت سے زیادہ میری اہمیت ہے، پہلے میرے پاس آیا کرو۔ رشوت نہ دینے پر ارشاد نے تنخواہ سے 15 ہزار روپے بھی کاٹ لیے۔ ارشاد تھانہ میں کلرک ہے۔ عدالت نے درخواست پر پی سی ارشاد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :