احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میںن ملزمان کو 342کے تحت بیان قلمبندکرانے کیلئے سوالنامہ فراہم کردیا

بدھ 16 مئی 2018 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) احتساب عدالت نے نیب کی طرف سے دائر کردہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ضمنی ریفرنسز میں سے ایون فیلڈ ریفرنس میںن ملزمان کو 342کے تحت بیان قلمبندکرانے کیلئے سوالنامہ فراہم کردیا ۔

(جاری ہے)

عدالتی سوالنامے میںن 127 سوالات شامل ہیں خواجہ حارث کے معاون وکیل سعد ہاشمی نے نوازشریف کیلئے سوالنامہ وصول کیاامجد پرویز کے معاون نسیم ثقلین نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا سوالنامہ وصول کیان.سوالنامے میں اہم سوال کچھ اس طرح سے ہیں سوال نمبر 1.اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں سوال نمبر 2.آپ حلفاً بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں سوال نمبر 3.کیا یہ درست ہے کہ آپ ان عوامی عہدوں پر تعینات رہے، سوال نمبر 4.الزام ہے کہ آپ نیلسن اور نیسکال لیمٹڈ کے بے نامی دار مالک ہیں، کیا کہیں گی سوال نمبر 5.الزام ہے کہ لندن فلیٹس 1993 سے آپ کے قبضے میں ہیں، کیا یہ درست ہی ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بروز جمعہ اپنے بیانات اپنے وکلائ کی موجودگی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو قلمبند کروائیں گین۔

بشارت راجہن