سرگودھا،پنجاب ہیلتھ کیئرکی جانب سے عطائیت کے خلاف کریک ڈائون جاری

بھیرہ ،بھلوال،کوٹمومن،شاہ پور،سلانوالی ،ساہی وال اور سرگوھا تحصیل سے تمام عطائیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ، 150 سے زائد کلینک سیل

بدھ مئی 22:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کا عطائیت کے خلاف آپریشن جاری ضلع بھرمیں 150 سے زائد کلینک سیل ،ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی طرح سرگودھا ڈیژن چاروں اضلاع ،خوشاب،میانولی،بھکر اور سرگودھا میں بھی عطائیت کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔ضلع سرگودھا کی 7 تحصیلوں ،بھیرہ ،بھلوال،کوٹمومن،شاہ پور،سلانوالی ،ساہی وال اور سرگوھا میں سے تمام عطائیوں کا ڈیٹا اکھٹا کر کے محکمہ کو ارسال کر دیا گیا ہے جس میں عطائیوں اور غیر رجسٹرڈمیڈیکل سٹورز کی تمام تر تفصیل موجود ہے ۔

(جاری ہے)

جن کی لسٹیں مرتب کر لی گئی ہیں محکمہ ہیلتھ کیئر کے ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں 13 ہزار سے زائد عطائی کام کر رہے ہیں ،ضلع سرگودھا میں 5 ہزار سے زائد ،ضلع میانوالی میں4 ہزار سے زائد ،ضلع بھکر میں 3 ہزار سے زائد،اور ضلع خوشاب میں 1 ہزار سے زائد عطائیوں کی نشان دہی کی گئی ہے،جن کے خلاف آپریشن جاری ہے ،گزشتہ دنوں محکمہ ہیلتھ کیئر کی ٹیم نے ضلع سرگودھا میں کاروائی کرتے ہوئے 5 روز میں 150 سے زائد میڈیکل سٹورں کو سیل کر دیا ہے،گذشتہ ماہ کے دوران حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے چند نجی ہسپتالوں کو جرمانے بھی کئے گئے ہیں،

متعلقہ عنوان :