پنجاب کے سرکاری اور نجی اداوں میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع

بدھ 16 مئی 2018 22:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے تمام سرکاری اور نجی اداوں میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ،بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے 17 مئی سے 10 اگست تک چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا،اور ساتھ ہی جن ادارو ں میں امتحانات ہو رہے ہیںان کے امتحانات وقت مقرر پر ہوں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیشتر تعلیمی اداروں نے اپنے ادارے بند کرنے سے انکار کر دیا ہے،دوسری طرف حکومت پنجاب نے چھٹیوں میں ادارے کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی عندیہ دیا ہوا ہے،