پاکستان کسٹم کو ئٹہ نی2017-18 میں 18 ارب کا ٹارگٹ پہلے دس ماہ میں مکمل کر لیا

کسٹم ڈیوٹی کی مد میں5 ارب33 کروڑ کو کراس کر کی7 ارب 20 کروڑ کی ریونیو حاصل کیا

بدھ 16 مئی 2018 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پاکستان کسٹم کو ئٹہ نی2017-18 کا ٹارگٹ پہلے دس ماہ میں مکمل کر لی18 ارب سے زائد کی دی گئی یہ ٹارگٹ حاصل کر نا ایک چیلنج سے کم نہیں تھا ملک کی مجموعی اقتصادی حالات، درآمدات ، برآمدات اور اسمگلنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کلکٹر کسٹم اشرف علی، ایڈیشنل کلکٹر سمیع الھق ، زبیر شاہ اور دیگر افسران بالا اور اسٹاف کو ساتھ لے کر دن رات ایک کر کے اس جمع غفیر ٹارگٹ کو وقت سے پہلے یعنی دس ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا گیا 18 ارب کے اس ٹارگٹ کو دس ماہ میں18 ارب50 کروڑ سے زائد بنا دیا گیا اسی طرح کسٹم ڈیوٹی کی مد میں5 ارب33 کروڑ کو کراس کر کی7 ارب 20 کروڑ کی ریونیو حاسل کر لی جبکہ پچھلے سال2016-17 کی انہی دنوں میں4 ارب 30 کروڑ وصول کی گئی تھی اسی طرح35 زائد ریونیو وصول ہوئی سیل ٹیکس کی مد میں6 ارب25 کروڑ کی ٹارگٹ کراس کر تے ہوئی7 ارب86 کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی بجکہ پچھلے پانچ ارب82 کروڑ جمع ہوئے تھے اسی طرح26 فیصد زائد وصول ہوئی فیڈرل ایکسائز کی مد میں30 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی جو کہ ٹارگٹ سے پانچ کروڑ زائد ہے انکم ٹیکس میں تین ارب سے زائد وصول کی گئی جبکہ ٹارگٹ دو ارب روے تھی کلکٹر کسٹمز نے اس شاندار کارکردگی پر تمام اسٹاف کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :