پشاور،ایڈز کنٹرول پروگرام فاٹا نے سول ہسپتال زرغون خیل ایف آر کوہاٹ میں فاٹا فیملی کئیر سنٹر کی بنیاد رکھی

بدھ مئی 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ایڈز کنٹرول پروگرام فاٹا نے سول ہسپتال زرغون خیل (ایف آر کوہاٹ) میں فاٹا فیملی کئیر سنٹر کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

فاٹا فیملی کئیر سنٹر کے افتتاح کیلئے فاٹا ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جواد حبیب ، ایف آر کوہاٹ کے APAضیاء الرحمٰن خٹک ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد حیان آفریدی ایڈز کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر اشفاق علی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کی پروگرام منیجر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹاڈاکٹر جواد حبیب خان نے ایڈز کنٹرول پروگرام کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فاٹا تاریخ میں پہلی بار ایسا ٹریٹمنٹ سنٹر کھولا ہے۔ جس میں HIVکے کونسلینگ اوئیرنس اور ٹریٹمنٹ سب سہولت دی جائے گی۔ جوکہ فاٹا کے عوام کیلئے ایک بڑی سہولت ہوگی۔ اس افتتاح کے موقع پر APAضیاء الرحمٰن خٹک نے اور ایجنسی سرجن ایف آر کوہاٹ نے ایڈز کنٹرول پروگرام کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :