یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام کی نااہلی، رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی سٹورز سے چینی ،دالیں ، کھجور،تیل اور گھی غائب

صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، سٹاف کی کمی کی شکایات بھی سامنے آنے لگیں ْسٹورز منیجر نے وئیر ہاوسز کی جانب سے ڈیمانڈ کے مطابق سامان نہ ملنے کو بڑی وجہ قراردیا

بدھ مئی 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام بالا کی نااہلی رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی پورے ملک کے سٹوروں سے چینی ،دالیں ، کھجور،،تیل اور گھی غائب ہوگیا ہے، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد،راولپنڈی اور ملک کے دیگر شہروں میںقائم یوٹیلیٹی سٹورز سے رمضان ریلیف پیکیج میں شامل اشیاء ضروریہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،راولپنڈی کے علاقوں ہارلے سٹریٹ ،ٹالی موہری،ڈھوک سیدان سمیت ستارہ مارکیٹ اور جی 6کے سٹوروں میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی ،بیسن ،دالوں ،کھجور اور گھی و تیل کی قلت اور سٹاف کی کمی کی شکایتیں سامنے آنے لگی ہیں۔

جبکہ سٹورز منیجر کا کہنا ہے کہ وئیر ہاوسز کی جانب سے ڈیمانڈ کے مطابق سامان نہ ملنے کو بڑی وجہ قراردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو دی جانے والی1آرب 73کروڑ روپے کی سبسڈی کارپوریشن کے نااہل افسران کی وجہ سے صارفین کو منتقل نہ ہوسکی ہے اور وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر کے سٹوروں سے سبسڈائز آٹا ،چینی ،دالیں ،بیسن اور گھی غائب ہوگئے ہیں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں قائم سٹوروں کے معائنے کے موقع پر انکشاف ہوا ہے کہ وئیر ہاوسز کی جانب سے انتہائی کم مقدار میں سامان سٹوروں کو بھجوایا گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں تاحال کسی قسم کا سامنا نہیں بھجوایا جا سکا ہے اسی طرح ملک بھر میں کارپوریشن کی جانب سے قائم کیے جانے والے فرنچائزز کو بھی سبسڈائز اشیاء فراہم نہیں کی جارہی ہیں اسلام آباد کے متوسط طبقوں کیلئے مشہور سیکٹرجی 6اور جی 7میں قائم سٹوروں میں بھی چینی ،،تیل ،گھی ،کھجور اور دالوں کی قلت ہے اسی طرح راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سٹورز کو ان کی ڈیمانڈ سے بہت کم سپلائی دی جارہی ہے اس سلسلے میں سٹورز پر موجود عملے نے بتایاکہ ماہ مقدس سے قبل ہی سبسڈائز اشیاء کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کیلئے ڈیمانڈ بھجوا دئیے تھے مگر ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہیں مل رہی ہے اسی طرح اکثریتی سٹوروں پر سٹاف کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے اور صارفین کو گھنٹوں اپنے حسابات کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے سٹور عملے کے مطابق اپنے مسائل کے حل کے لئے بار بار افسران بالا سے رابطے کرتے ہیں تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے اس سلسلے میں کارپوریشن کے ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ سابق ایم ڈی کارپوریشن نے ماہ رمضان کی تیاری کے سلسلے میں کسی قسم کی تیاریاں نہیں کی تھی جس کیو جہ سے چینی ،دالیں ،گھی اور تیل سمیت مختلف اشیائے خورد ونوش کی بروقت فراہمی کیلئے ٹینڈر طلب نہ کئے جا سکے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین نے ایم ڈی کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے سٹوروں پر اشیاء خورد ونوش کی بلا تعطل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :