پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا،روزوں کے دورانیے کے حوالے سے اہم تفصیلات

پاکستان میں15گھنٹے کاروزہ ہوگا،ماہ رمضان میں طویل ترین روزہ 21گھنٹے اور مختصر ترین روزہ 11گھنٹے 32منٹ کا ہوگا ماہ رمضان کی آمد آمد،گرین لینڈ والے سب سے طویل اور اجنٹائن کے مسلمان مختصر ترین روزہ رکھیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 19:55

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا،روزوں کے دورانیے کے حوالے سے اہم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جبکہ کل دنیا بھر میں بھی پہلا روزہ ہوگا، کل دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان روزے سے ہوں گے۔ گرین لینڈ والے سب سے طویل اور اجنٹائن کے مسلمان مختصر ترین روزہ رکھیں گے جبکہ پاکستان میں15گھنٹے کاروزہ ہوگا۔۔دنیا میں سحر اور افطار کے درمیان کادورانیہ یاسب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے ،جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 02 منٹ ہوگا۔

آئس لینڈ کے مسلمان 21 گھنٹے ،فن لینڈ کے 19 گھنٹے 56 منٹ ،،ناروے اور سوئیڈن کے مسلمان 19 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے۔ روس،،،جرمنی،،آئرلینڈ، برطانیہ،، بلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جبکہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ ،امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

۔ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ ،،افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ ،،بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

۔سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ ،انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائددورانیہ کا روزہ ہوگا۔سب سے مختصر ترین دورانیے کا روزہ ارجنٹائن کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ ہوگا۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پہلاروزہ 17مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔پاکستان میں رمضان کا آغاز 17مئی کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ترکی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں 16مئی کو یکم رمضان ہو گی۔مزید یہ کہ ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔