امریکہ سے درآمد ہونے والے فصلوں کے زہریلے بیجوں کی خریدوفروختپر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی پٹیشن دائر

بدھ 16 مئی 2018 23:10

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان میں امریکہ سے درآمد ہونے والے فصلوں کے زہریلے بیجوں کی خریدوفروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ نظر ثانی درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فصلوں کے لئے امریکہ سے درآمد کئے جانے والے بیجوں پر زہریلے کیمیکل پاکستانیوں کی صحت کی بربادی اور زرخیز زمینوں کو بنجر کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ کیمیکل شدہ بیجوں کی درآمد کے حوالے سے قانون سازی کی عدم موجودگی کی وجہ سے کینسر کی بیماری عام ہو رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت امریکہ سے برآمد ہونے والے زہریلے بیجوں کی خریدوفروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کرے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ یہ معاملہ مفاد عامہ کا ہے نظر ثانی درخواست منظور کی جائے۔