لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لئے دائر انٹراکورٹ اپیل نمٹا دی

بدھ 16 مئی 2018 23:10

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار مقامی وکیل محمد آفاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 کے الیکشن میں نا اہل قرار دیا گیا،،،پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا،،، سپریم کورٹ نواز شریف کو بھی اسی قانون کے تحت پارٹی صدارت سے نا اہل کر چکی ہے،،، بطور پارٹی صدر پرویز مشرف کی جانب سے کئے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دئیے جائیں،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے نا اہل کرنے کا حکم دے۔

تاہم عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔