چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں ای نقل برانچ کا افتتاح کردیا

بدھ 16 مئی 2018 23:10

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں ای نقل برانچ کا افتتاح کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے بدھ کو لاہور سیشن کورٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی سمیت لاہور بار کی قیادت نے چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چابند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

۔چیف جسٹس نے سیشن کورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور پولیس حکام کو ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے سائلین کی سہولت کے لیے ای نقل برانچ کا افتتاح کیا۔سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں میں کیس مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فوری انصاف کی فراہمی کے لیے جلد از جلد پرانے کیسز کو نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔