لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بنک کے افسران کو مراعات نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر بنک کے صدر سے جواب طلب کر لیا

بدھ 16 مئی 2018 23:10

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران کو مراعات نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر بنک کے صدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے رضوان منظور سمیت سولہ ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار طویل عرصے سے گریڈ ون افسرکے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ درخواست گزاروں کو گریڈ ون افسر کی تنخواہیں اور مراعات نہیں دی جا رہی ، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ بنک پالیسی کے تحت تنخواہیں اور مراعات نہ دینا غیر آئینی اقدام ہے درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت گریڈ ون کے افسر کے طور پر تنخواہیں اور مراعات دینے کا حکم دے ، عدالت نے بنک کے صدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔