اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اوپی سی کے 8 افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں

ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹیوں اور وفاقی حکومت کو بجھوائی جانے والی شکایات کا موثر فالو اپ کیا جاتا ہے، شاہین خالد، افضال بھٹی

بدھ مئی 23:13

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی))پنجاب کی طرف سے اضلاع اور وفاقی حکومت کے اداروں کو بجھوائی جانے والی سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے اورموثر فالواپ کیلئے 8 افسرانپر مشتمل خصوصی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن اوپی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیزکمیٹیوں، کواپر یٹوز ڈپارٹمنٹ،ایل ڈی اے ، انٹی کرپشن پنجاب اور پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کوریفر کی جانے والی شکایات کا موثر فالواپ کیا جارہاہے۔

اسی طرح عدالتی معاملات ،وفاقی محتسب، نیب،ایف آئی اے،نادرااور دیگر وفاقی محکموں کو بجھوائی جانے والی شکایات کا بھی ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جا تا ہے۔ چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری، ڈی جی عثمان انور، ڈائریکٹرز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، عشرت اللہ نیازی اور دیگر افسران اجلاس میںشریک تھے۔

متعلقہ عنوان :