موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر سویابین اور تلوں کی قسم متنوع کرنے کے منصوبہ پر کام شروع

بدھ 16 مئی 2018 23:13

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر سویابین اور تلوں کی موسمی مطابقت کے مطالعہ کے ذریعے قسم متنوع کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبہ کی کل مالیت 31.297ملین روپے ہے جس میں سے سال 2017-18کے لئے 5.083ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصبوبہ کی کل مدت پانچ سال ہے۔

یہ منصوبہ صوبہ پنجاب کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ سے سویابین اور تلوں کیGermplasm کو استعمال کرتے ہوئے سویابین کو برھتے ہوئے درجہ حرارت کو برداشت کرنیوالی اور تلوں کی تنے کی سڑن کے خلاف مزاحمت رکھنے والی اور بہتر پیداوار دینے والی اقسام کی تخلیق اور ان تخلیق کردہ اقسام کا پنجاب کے مختلف ایگروایکولوجیکل زون میں مطابقت کا مطالعہ کیا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصدسویابین اور تلوں کے Germplasm کو مختلف ذرائع سے جمع کرنا ، قائم رکھنا اور تجزیہ کرنا، مطلوبہ خصوصیات کی حامل اقسام کے حصول کے لئے ا سکریننگ کرنا، بہتر خصوصیات کے حامل اقسام حاصل کرنے کے لئے Hybridization کرنا ، اعلیٰ پیداورکی حامل سویابین اور تلوںکی اقسام کو مختلف موسمی حالات میں جانچنا اور بہترین اقسام کی کسان کے کھیت میں نمائش کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :