رافیل نڈال، نوویک جوکووچ اور فوگنینی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 16 مئی 2018 23:21

رافیل نڈال، نوویک جوکووچ اور فوگنینی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ..
روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) رافیل نڈال، نوویک جوکووچ اور فابیو فوگنینی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بوسنین کھلاڑی دامیر زمہر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سربین سٹار نوویک جوکووچ بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے جارجین کھلاڑی نیکولوز کو شکست فاش سے دوچار کیا، میزبان اٹلی کی فابیو فوگنینی بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ڈومنک تھائم کو شکست دی۔

متعلقہ عنوان :