اسلام آباد پولیس رمضان المبارک کے موقع پر شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی، مؤثر پٹرولنگ اور ویجلینس کو یقینی بنا ئے گی، ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری

بدھ مئی 23:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس رمضان المبارک کے موقع پر شہر بھر میں فول پروف سیکورٹی، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر خصوصی نفری کی تعیناتی کے سا تھ ساتھ ہر سیکٹر میں مؤثر پٹرولنگ اور ویجلینس کو یقینی بنا ئے گی، جر ائم کے انسداد کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں، پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے، بھکاریوں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے، کرپشن کے متعلق زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے، قبضہ مافیا، غیر اخلاقی سرگرمیوں، شراب فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے یہ بات رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی اور کرائم کی صورتحال کا جا ئزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلا س میں کہی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار احمد چوہان، اے آئی جی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی، تمام زونل ایس پیز، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ رمضا ن المبارک کے موقع پر سیکور ٹی کے سخت انتظاما ت کئے جائیں، تما م افسران خود نا کوں پر جوانو ں کے سا تھ سحری اور افطاری کریں گے اور میں خود بھی اس سلسلہ میں جوانوں کے سا تھ رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ تما م افسران سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کر دار ادا کر یں ، پٹرولنگ پلا ن اپنے اپنے علا قوںکا خود تشکیل دیں، مساجد ، اما م با ر گا ہو ں میں داخل ہو نے والے تمام اشخا ص کی چیکنگ بذ ریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جا ئے اس کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ مساجد، امام بارگاہوں سے دور ہونی چاہے اور پٹرولنگ کو بھی سخت کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جا سکے، ہر تھانہ کی حدود میں نا کہ بندی پوائنٹ لگا ئے گئے ہیں، بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ پٹرولنگ، سرائے گیسٹ ہائوسز، اڈہ جات کی چیکنگ ہو گی۔ نماز کے اوقات میں تمام افسران ڈیوٹیاں چیک کریں گئے۔ آئی جی اسلام آ باد نے کر ائم کی مو جودہ صورت حا ل کا جا ئزہ لیااور سنگین نوعیت کے مقدما ت کے متعلق باز پرس کی اور تمام افسران کی علیحدہ علیحدہ کارکردگی کاجائزہ لیا، کرائم کی صورت حال میں مؤثر کا م کرنے والے ایس پی سٹی زون اور ایس پی صدر زون ، اسی طر ح ایس ڈی پی او میں بہارہ کہو سرکل، صدر سرکل اور شمس کالونی سرکل جبکہ ایس ایچ اوز شمس کالونی، ایس ایچ او گولڑہ اور ایس ایچ او بہارہ کہو کی پوزیشن نمایاں رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جر ائم کی روک تھا م کیلئے مؤثر اقداما ت اٹھائے جائیں، آئندہ تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ آ ئندہ ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ تھا نے میں آ نے والے سائلین کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے، ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں، عوام کو ریلیف مہیا کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں, پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین لو گو ں کے سا تھ مہذ ب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سُنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے ۔ آئی جی اسلام آباد نے آخر میں کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ ہم اسلام آباد پولیس کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی پولیس فورس بنائیں گے۔

انہوں نے کیا کہ ریسکیو 15 کی کال پر 5 سے 7 منٹ تک موقع پر پہنچا جائے، کرپشن کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی، بدکاری کے اڈوں، جواء خانوں اور شراب و منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے، تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، گیسٹ ہائوسز میں ہوٹل آئی سسٹم قائم کیا گیا ہے تمام افسران چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ آخر میں آئی جی اسلام آ باد نے کرائم پر کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔